تازہ ترین

جھڑپوں کے بعد مقامی لوگوں کے ہاتھوں لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ،علاقے میں پابندیاں عائد

تاریخ    4 اگست 2020 (16 : 01 PM)   


سید امجد شاہ
جموں//مقامی لوگوں نے گذشتہ رات جموں ،پٹھانکوٹ شاہراہ پر قائم لکھنپور ٹول پلازا کے ملازمین کے ساتھ جھڑپ کے بعد مذکورہ ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی۔
 یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی لوگوں نے ،جو شاہراہ سے گذر رہے تھے، ٹول ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد طرفین میں گرم گفتاری ہوئی۔
حکام کے مطابق معاملہ بہت جلد بگڑ گیا اور طرفین میں جھڑپ جھڑ گئی جس کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ او پی بھگت کے مطابق”تین سے چار نوجوان زخمی ہوئے ہیں اور اُن کی حالت مستحکم ہے“۔
جھڑپوں کے دوران مزید مقامی افراد جائے مقام پر پہنچے اور لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد وہاں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں دفعہ144نافذ کیا گیا ہے اور ان پابندیوں کا اطلاق دو پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ہوگا۔