گھریلو پروازو ں کا 71واںدِن | 1678مسافر14 پروازوں میں سرینگرپہنچے

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے71ویں دِن 2,406مسافروں کو لے کر آج24پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔ 728مسافروں سمیت10کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1678مسافروں کو لے کر14 پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 553گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 41,892 مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر884گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,11,979مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
 

تازہ ترین