تازہ ترین

کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھیانک آگ

بجھانے کے لئے 1300فائر فائٹرز مصروف

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


لاس اینجلس/(ژنہوا)امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے جنگلات میں تیزی سے پھیل رہی خوفناک آگ کو بجھانے کے لئے 1300 فائر فائٹرز مصروف ہیں-کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ، آگ جمعہ کو شروع ہوئی تھی اور اب تک 20،516 ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے ۔ فائر بریگیڈ کے 1360 اہلکار آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مصروف عمل ہیں لیکن اب تک وہ آگ پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔ آگ کو بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پانی ڈالنے والے ہوائی جہاز اور ٹرک بھی آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔محکمہ فائر فائر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم ایک خاندان کا گھر اور دو علیحدہ عمارتیں آگ لگنے کی وجہ سے جل کر خاک ہوگئی ہیں- آ گ لگنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
 

تازہ ترین