ملک میں متاثرین کی تعداد18لاکھ سے متجاوز،24گھنٹوں میں 53ہزار کا اضافہ،مہلوکین 38ہزار سے زائد

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// بھارت میں وائرس متاثرین کی تعداد پیر کی صبح تک 18لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سوموارکی صبح بتایاگیاکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید52 ہزار972 افراد کے نمونوں کی تشخیصی رپورٹیں مثبت آنے کے بعدملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد18لاکھ3ہزار695 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل 40 ہزار سے زیادہ افراد جان لیواعالمگیر وباء سے شفایاب ہوچکے ہیں اور اس طرح کوروناسے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد11لاکھ86ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران40ہزار574 کورونامریض اس مہلک وباء سے شفایاب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ملک بھرمیں اس وائرس سے صحت مندہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر11لاکھ86ہزار 203ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس میں مبتلاء ہوئے771افرادکی موت واقعہ ہوئی اورملک بھرمیں مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد38ہزار135تک پہنچ گئی ہے۔
 

تازہ ترین