تازہ ترین

مزید تین افراد جاں بحق ،اب تک دن میں چھ کورونا ہلاکتیں

تاریخ    3 اگست 2020 (29 : 04 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ رات سے چھ افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پہلے تین افراد کے موت واقع ہوئی جبکہ بعد میں حکام نے مزید تین افراد کے ازجان ہونے کی تصدیق کی۔ 
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نوا ب بازار سرینگر کی ایک 62سالہ خاتون سکمز میں دم توڑ بیٹھی۔اس کے علاوہ ایس کے کالونی اننت ناگ کا ایک65سالہ شہری اور راولپورہ سرینگر کا ایک شہری بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اس سے قبل آج صبح نیوکالونی سوپور کا ایک65سالہ شہری سب ضلع اسپتال سوپور میں چل بسا جبکہ صفا کدل سرینگر کا ایک85سالہ شہری اور میران صاحب جموں کا ایک60شہری جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگیا۔