تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18لاکھ سے متجاوز

تاریخ    3 اگست 2020 (33 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی//بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پیر کو18لاکھ سے متجاوز کرگئی ۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 52,972 کورونا کیسوں کے اضافہ سے مجموعی تعداد1803695 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں اس عرصہ کے دوران 40 ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40574افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1186203ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران771اموات سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 38135ہوگئی۔