تازہ ترین

جنوبی کشمیر میں فوجی اہلکار لاپتہ، ذاتی گاڑی خاکستر حالت میں بر آمد

تاریخ    3 اگست 2020 (20 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میں ایک ٹیریٹوریل آرمی اہلکار لاپتہ ہوا ہے اور اس کی ذاتی گاڑی کو خاکستر حالت میں بر آمد کیا گیا ہے۔
حکام کو شبہ ہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو جنگجوﺅں نے اغوا کیا ہے۔
ایک گاڑی جو مظفر منظور ساکن شوپیان کے نام پر رجسٹر ہے، کو کولگام ضلع کے رمبہامہ علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے نذر آتش کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ منظور ٹیریٹوریل آرمی میں تعینات ہے اور وہ لاپتہ ہے۔
مذکورہ اہلکار کی تلاش کیلئے کوششیں بڑے پیمانے پرشروع کی گئی ہیں۔