تازہ ترین

شہر میں زیومی کے مخصوص شو روموں کاا فتتاح

ایڈیشنل کمشنر کشمیر اور عارف لائیگروں کی تقریب میں شرکت

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر// موبائل تیار کرنے والی کمپنی زیومی نے وادی میں پہلی مرتبہ اپنے خصوصی اسٹوروں کو قائم کیا۔ کمپنی نے شہرمیں مولانا آزاد روڑ اور جواہر نگر علاقوں میں یہ اسٹور قائم کئے۔ان شو روموں کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر کشمیر بلال احمد بٹ نے کیا جبکہ انکے ہمراہ پی ڈی پی کے یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو ،سالا سیلز کے جاوید بزاز اور22کیراٹ(ایم آئی اسٹور) مولانا آزاد روڑ کے مالک حیات قریشی بھی موجود تھے۔ صارفین کو ان اسٹوروں پر’’زیومی‘‘ کے تمام مصنوعات دستیاب ہونگے۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ’’ زیومی ‘‘موبائل اور ایل ای ڈی کے علاوہ کئی ایک زمروں میں بھی موجود ہے،اور صارفین کو ان مصنوعات کے وسیع اقسام ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہونگے۔تقریب میں بتایا گیا کہ زیومی فی الوقت بھارت میں موبائل فونوں اور ایل ای ڈیز میں صف اول پر راج کر رہا ہے،اور یہ بھارت میں  بڑا پرچون مخصوص نیٹ ورک بن چکا ہے،جس کے2700سے زائد مخصوص اسٹور 29ریاستوں کے800شہروں میں موجود ہے۔
 

تازہ ترین