تازہ ترین

گھریلو پروازو ں کا 68واںدِن

۔2ہزارمسافر 23پروازوں میں جموں، سری نگر ہوائی اڈوں پر اتریں

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


 
سرینگر//جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کی سر نو بحالی کے68  واں دِن 2,081مسافروں کو لیکر جمعہ کو24پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔819مسافروں سمیت9کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1262مسافروں کو لے کر15 پروازیں سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 524گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 39,268مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر846گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں 1,08,012مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیرمیں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے جموں کشمیر میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں ۔ اِس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور معیاری عملیاتی طریقہ کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔