تازہ ترین

جعلسازی سے 37 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکال لی

جموں وکشمیر بینک کے ملازم کے خلاف کیس درج، تحقیقات شرو ع

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


سمت بھارگو
راجوری//راجوری میں پولیس نے جموں و کشمیر بینک کے ایک ملازم کے خلاف 37 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جعلسازی سے نکالنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سندربنی میں جموں و کشمیر بینک کے منیجر نے ایس ایچ او سندربنی کے پاس شکایت درج کروائی۔انہوں نے بتایا’’اپنی شکایت میں جے کے بینک منیجر نے بتایا کہ جموں سے تعلق رکھنے والے بینک برانچ میں تعینات ایک ملازم نے مختلف کھاتہ داروں کے اکائونٹ سے 3763838 روپے جعلسازی کے ذریعہ نکال لئے ہیں ‘‘۔انہوں نے مزید بتایا’’بینک ملازم کے خلاف سندر بنی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 420 اور دیگر آئی پی سی سیکشن کے تحت ایف آئی آر 83/20 کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے‘‘۔
 

تازہ ترین