تازہ ترین

۔10اگست کو ایل جی کی صدارت میں تقریب

چیف سیکریٹری نے تیاریوں کا جائزہ لیا

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


  جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے پنچایتوں، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں ، بلدیاتی اِداروں کے لئے 10 ؍ اگست 2020ء کو منعقد کی جانے والی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔حکومت تقریب کا اِنعقاد لوکل سیلف گورنمنٹ اِداروں کے قومی سطح کے انعام یافتہ ارکان کے اعزاز میں کر رہی ہے جنہوں نے بنیادی سطح پر کئی عوام دوست اِقدامات کئے ۔ تقریب پر ضلع سطح کے کووِڈ۔ 19ورکروں جنہوں نے موجودہ وَبا ئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے غیر معمولی کا رکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر کریں گے جبکہ مختلف محکموں کے اِنتظامی سیکرٹری ،جموں وکشمیر اضلاع کے ڈپٹی کمشنران ، میونسپل کونسلوں / کمیٹیوں کے صدور تمام بی ڈی سی چیئرمین اور منتخب سرپنچ اور مختلف اضلاع کے کووڈ۔19 ویرر شامل ہوں گے۔دوران میٹنگ فیصلہ لیا گیا کہ ضلع سطح پر مرتب کی جارہی ضلع کتب اِس موقعہ پر جاری کی جائیں گی ۔دوران میٹنگ ان کتابوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنروں کو کتب کی ترتیب اور ان کی اشاعت برقت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں جموںوکشمیر کے تمام اضلا ع کے ڈپٹی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔