تازہ ترین

قانون بنانے سے تین طلاق کے معاملے کم ہوئے :روی شنکر

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی،31 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ خواتین کے ساتھ انصاف انکی عزت وقارکے لیے تین طلاق پر روک لگاکر قانون بنایا گیا ہے اور اس قانون سے ملک بھر میں تین طلاق کے معاملوں میں کافی کمی آئی ہے ۔ مسٹر پرساد نے جمعہ کے روز یہاں مسلم خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ ملک بھر کی مسلم خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بیس سے زیادہ اسلامی ممالک میں تین طلاق پر پابندی عائد ہے لیکن ہندوستان میں یہ قانون بنانے میں ستر سال لگ گئے ۔خواتین کے خلاف ہراساں سے متعلق متعدد قانون نافذ کیے گئے تھے جس پر تمام فریق متحد ہوجاتے تھے لیکن تین طلاق کے معاملے میں تنازعہ دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک کی سبھی خواتین کے مفادات اور ان کے تحفظ کے لئے کئی طرح کے قانون نافذ کیے ہیں جس میں تین طلاق بھی شامل ہے ۔ یہ قانون خواتین کے ساتھ انصاف اور ا ن کی عزت وقارکے لیے کے بنایا گیا ہے ۔ اس قانون کے بننے سے ملک بھر میں تین طلاق کے معاملوں میں کافی کمی آئی ہے ۔