تازہ ترین

یو جی سی امتحانات:سپریم کورٹ میں سماعت 10اگست تک ملتوی

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی //سپریم کورٹ نے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کے آخری سال کے امتحانات 30 ستمبر تک منعقد کرنے کی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) کی گزشتہ چھ جولائی کی نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے ۔جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس آر کے سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے جمعہ کے روز سالسٹر جنرل تشار مہتا اور عرضی گزاروں کے وکلا کی دلائل سننے کے بعد معاملے کی سماعت 10اگست تک ملتوی کردی۔ دریں اثنا مسٹر مہتا نے کہا کہ فی الحال کسی طالب علم کو یہ تاثر پیدا نہیں کرنا چاہئے کہ عدالت عظمیٰ میں معاملہ زیر التواء ہونے کی وجہ سے امتحان کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور طلباء کو اپنی تعلیم کی تیاری جاری رکھنی چاہئے ۔سماعت کے دوران عرضی گزاریش دوبے کی جانب سے پیش سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی دلیل دی کہ کئی ایسی یونیورسٹیوں میں آن لائن امتحان کے لئے ضروری سہولت موجود نہیں ہے ۔