تازہ ترین

کورونا سے موقع کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت:راہل

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا بحران کو زندگی میں تبدیلی کا لانے کا ایک بڑا موقع قرار دیا ہے اور اسے اپناکر آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دیہی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے یہ موقع ملاہے جسے ہاتھ جانے نہیں دینا چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے گرامین بینک کے بانی اور نوبل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے اس سلسلے میں ایک نئے خیال کا موقع دیا ہے اور اب گاؤوں کے ساتھ مساوات کا برتاؤ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ گاؤں ہی ملک کی روح ہیں۔ کورونا بحران نے ہمیں چیزوں کو دوبارہ جوڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کا موقع دیا ہے اور تعلیم سے لیکر صحت تک چیزوں کو نئے سرے سے تیار کرنے کے ساتھ ہی ٹکنالوجی کو مضبوط بناکر دوبارہ تعمیر کے موقع فراہم کرنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا ‘‘کورونا ملک کے لئے ایک بہت بڑا بحران بن کر آیا ہے لیکن اس بحران نے ہر ایک کی زندگی میں بھی تبدیلی کی ہے ۔