کورونا وائرس مخالف لاک ڈاﺅن میں5اگست تک توسیع کا اعلان

تاریخ    31 جولائی 2020 (35 : 05 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//انتظامیہ نے جمعہ کے روز کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاﺅن میں5اگست تک کی توسیع کردی۔
اس سلسلے میں محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف،باز آبادکار ی اور تعمیر نو محکموں کی طرف سے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا گیا۔ 
حکمنامہ میں کہا گیا کہ کنٹینمنٹ زونوں کے اندر لاک ڈاﺅن میں توسیع کے نفاذ کیلئے گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں۔