تازہ ترین

پولیس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہرقدم نہیں رکھ سکتا ہوں: پروفیسر سوز

تاریخ    31 جولائی 2020 (14 : 04 PM)   
(File Screen grab From Video )

یو این آئی
سری نگر// سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے اپنی ہمشیرہ کی عیادت کے لئے جانے کے دوران پولیس کی طرف سے تیار کئے جانے والے ایک مبینہ ویڈیو کو” بچگانہ حرکت“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ” میں اپنے گھر میں نظربند ہوں اور میں پولیس کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتا ہوں“۔
 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا”'میں نے آج دوپہر 12 بجکر 35 منٹ پر باہر جاکر اپنی بیٹی کے پاس جانے کی کوشش کی، جو پڑوس میں ہی رہتی ہے، مگر مجھے پولیس نے باہر جانے سے روکا“۔
اس سلسلے میں” پولیس نے ایک بچگانہ حرکت کی اور ایک ویڈیو بنایا اور اس کویہ بتانے کےلئے مشتہر کیا کہ میں ایک آزاد شہری ہوں“۔
 

تازہ ترین