ڈلگیٹ میں قصابوں کی13دکانیں سیل

سینٹرل کارڈی نیشن کمیٹی کی کارروائی کی سراہنا

تاریخ    31 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//سینٹرل کارڈی نیشن کمیٹی ڈلگیٹ نے تحصیلدار ساوتھ اوردیگرحکام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ حکام کوروناوائرس کے چلتے گراں بازاری اورناجائز منافع خوری کرنے والے دکاندار وں اورقصابوں کیخلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔کمیٹی کے بیان میں کہاگیاکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ فوڈمحمداکبر ،ایگزیکٹومجسٹریٹ فیاض احمداور تحصیلدار ساوتھ سری نگررابیہ یوسف پرمشتمل ایک چیکنگ اسکارڈ نے ڈلگیٹ علاقہ میںسرکاری نرخنامے کوبالائے طاق رکھنے اوردیگرخلاف ورزیوں کی پاداش میں قصابوں کے13دکانات سربمہرکردئیے ۔بیان کے مطابق زبانی تاکید وتلقین کے باجود یہاں مین بازار میں قصاب لوگوں سے گوشت کی منہ مانگی قیمت وصول کرنے کے مرتکب ہورہے تھے ،اورجب وہ اپنی اس حرکت سے بازنہیں آئے توحکام نے فوری کارروائی عمل میں لاکر قصابوں کے دکانات سیل کردئیے ۔بیان کے مطابق قصابوں نے اپنے دکانات بندکررکھے ہیں اوروہ گھروں کے اندرسے ہی گوشت فروخت کرتے ہیں ۔کارڈی نیشن کمیٹی کے صدرشوکت احمد،نائب صدر اورجنرل سیکرٹری مزمل مقبول نے حکام کی کارروائی کوسراہتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کے ممبران اورمقامی لوگ انتظامیہ کوہرممکنہ تعاون فراہم کرتے رہیں گے ۔(جے کے این ایس)