جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں این آئی اے کا چھاپہ

تاریخ    30 جولائی 2020 (22 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//قومی تحقیقاتی (ایجنسی این آئی اے )نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک ایسے شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جو اس سال یکم اپریل سے حراست میں ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق این آئی اے نے ضلع پلوامہ کے کھانڈے پورہ علاقے میں چھاپہ مار کر ایک ٹرک ڈرائیور ،ہلال احمد وگے کے گھر کی تلاشی لی۔
ہلال کو اس سال یکم اپریل کے روز امرتسر میں گرفتار کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کی تحویل سے29لاکھ روپے بر آمد گئے گئے۔اس کیس کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے۔
 

تازہ ترین