بھارت میں کورونا کیسوں میں ریکارڈ52123کا اضافہ

تاریخ    30 جولائی 2020 (58 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//بھارت میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کیسوں میں ریکارڈ52123کا اضافہ ہواہے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1583792تک پہنچ گئی ہے۔
اس دوران کورونا انفکشن سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی10لاکھ سے زیادہ پہنچ گئی ۔
مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 775افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے جس سے مہلک وائرس سے از جان ہونے والوں کی مجموعی تعداد34968تک پہنچ گئی۔
اس وقت اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 528242متحرک کیس موجود ہیں جبکہ شفایابی کی شرح 64.44تک پہنچ گئی ہے۔
 

تازہ ترین