ایل جی کے مشیرفاروق خان سے وفود کی ملاقات

تاریخ    30 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے متعدد وفود یہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملے اور انہیں اپنے مسائل او رمانگوں سے آگاہ کیا۔ انٹگریٹیڈ چائلیڈ ڈیولپمنٹ سروزکے ایک وفد نے سینیارٹی لسٹ کو حتمی شکل دینے، ڈی پی سی منعقد کرنے اور اُن کی ملازمت سے متعلقہ دیگر معاملات سے متعلق مانگیں پیش کیں۔اِسی طرح آئی سی ڈی ایس کے آنگن واڑی ورکروں کے ایک وفد نے اُن کے ایک ماہ سے اِلتوا ٔمیں پڑی مشاہراہ واگزار کرنے ، ان کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے اور دیگر مسائل مشیر کے گوش گزار کئے۔رہبرجنگلات کا ایک وفد بھی مشیر خان سے ملااور انہیں ان کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے اور دیگرمعاملات اٹھائے۔ رہبر کھیل کا ایک وفد بھی مشیر سے ملا اور ان کی ملازمت سے متعلق مختلف معاملا ت اُٹھائے۔صوبہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے دیگر وفود بھی مشیر سے ملے اور انہیں پینے کے صاف پانی ،گندے پانی کانکاسی نظام ، سڑک رابطہ سہولیات ، صفائی ستھرائی ، بجلی اور دیگر ترقیاتی مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔مشیر نے وفود کو بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل پر معقول سطح پر جائزہ لے کر اُن کا ترجیحی طور ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔دریں اثنا مشیر نے تعمیر اتی کامگاروں اور ان کے لواحقین کے حق میں وفات و آخری رسومات امداد اور دائمی امراض کے لئے مالی امدادی سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے منظور کئے۔وفات و آخری رسومات امداد سکیم کے تحت مشیر خان نے 55معاملات کو منظوری دی بشمول 40اَموات معاملات اور 15 دائمی امراض و زخمی معاملا ت شامل ہیں۔
 

تازہ ترین