بھدرواہ میں آگ،مکان نذر آتش

مویشی بھی زندہ جل گئے

تاریخ    30 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


بھدرواہ//ضلع ڈوڈہ میں بدھ کے روز ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں مویشی ہلاک ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا۔ مکان کی مالک 70 سالہ کرشنا دیوی گھر میں اکیلی تھی اور اس کا بیٹا اور بہو کسی شادی میں شرکت کے لئے رشتے دار کے گھر گئے تھے۔آگ خشک لکڑی سے دو منزلہ عمارت کے باورچی خانے میں لگی اور جلد ہی مویشی بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔بعد میں پڑوسیوں نے آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کی اور پولیس اور سول انتظامیہ کو فون کیا۔مقامی پنچایت کے سرپنچ دھرم سنگھ نے بتایا’’یہ گائوں سے کچھ فاصلے پر واقع تھا اور جب مجھے کال موصول ہوئی تو ہم موقعہ پر پہنچے اور دیکھا کہ سب کچھ راکھ میں بدل گیا ہے‘‘۔اس خاتون کے مزدور پیشہ بیٹے سنتوش نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ انہیں کھانا اور رہائش فراہم کرے۔انہوں نے کہا’’میں سبکچھ کھو چکا ہوں ، میرے قرض سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد ، 4 تولہ سونا ، چار چاندی کی چوڑیاں ، 90 اسٹیل کی چادریں ، 90 دیسی کمبل ، 10 کورین کمبل اور ہمارے تمام دستاویزات تھے تباہ ہوگئے ہیں‘‘۔ ایڈیشنل ڈی سی بھدرواہ راکیش کمار نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا ’’میں نے بھدرواہ تحصیلدار سے ایک رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے تاکہ ہم کنبہ کو فوری امداد فراہم کرسکیں‘‘۔
 

تازہ ترین