جان لیوا وباء کا پھیلائو جاری| ملک میں34ہزار سے زائد اموات،15.31لاکھ متاثر

تاریخ    30 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


  نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12459 کا اضافہ ہوا ، فعال کیسز پانچ لاکھ سے تجاوزکرگئے اور اس عرصے میں 768 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزارسے متجاوز کر گئی ہے ۔بدھ کے روز صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد15.31 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔دہلی ، گوا ، جموں و کشمیر ، مہاراشٹر ، میزورم ، پنجاب اور مغربی بنگال کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ مہاراشٹر میں سرگرم کیسزمیں 2898 ، دہلی میں 107 ، پنجاب میں 97 ، گوا میں 17 ، مغربی بنگال میں نو ، جموں و کشمیر میں چھ اور میزورم میں پانچ عدد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ عالمی وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن مہاراشٹر میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران10333 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 232277 ہوگئی اور فعال کیسز144998 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں 282 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14165 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2615 کا اضافہ ہوا ہے اور اب مجموعی 64442 فعال کیسز ہیں ۔ ہلاک شدگان کی تعداد 102 سے بڑھ کر 2055 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 40504 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔تامل ناڈو میں فعال کیسز بڑھ کر 57،073 ہوچکے ہیں اور 3659 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 166956 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4،826 فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ اسی ریاست میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 56527 اور ہلاکتوں کی تعداد 1،148 ہوگئی ہے ۔ یہاں 52622 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 27934 فعال کیسز ہیں اوراس وبا سے 1497 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 44520 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کورونا وائرس کے معاملہ میں چھٹے نمبر پرہے ۔ اس ریاست میں کورونا وائرس کے 19493 فعال کیسز ہیں اور 1449 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 42022 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے کوروناوئرس کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے ریاست کی حالت کا پتہ نہیں چل سکا۔ کل تک ریاست میں کورونا وائرس کے 13753 فعال کیسز تھے اور 480 افراد لقمہ اجل بن چکے تھے جبکہ اس وبا سے 42909 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔اس کے بعد بہار میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے کیسزہیں اور اس ریاست میں 14718 فعال مریض اور 269 اموات ہوچکی ہیں۔ ریاست میں 28856 افراد کورو نا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست گجرات میں 13198 فعال کیسزہیں اور 2372 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 42412 افراداس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت کافی حد تک قابو میں آگئی ہے اور یہاں مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے ۔ دارالحکومت میں سرگرم کیسز کی تعداد 10887 پر آگئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3،881 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 117507 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ابھی تک کورونا کی وبا سے مدھیہ پردیش میں 830 ، راجستھان میں 644 ، پنجاب میں 336 ، جموں و کشمیر میں 333 ، اڈیشہ میں 154 ، جھارکھنڈ میں 89 ، آسام میں 88 ، اتراکھنڈ میں 70 ، کیرالہ میں 67 ، پڈوچیری میں 47، چھتیس گڑھ میں 46 ، گوا میں 36 ، تری پورہ میں 21 ، چنڈ ی گڑھ اور ہماچل پردیش میں 14،14 ، لداخ میں چھ ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پانچ پانچ ، اروناچل پردیش میں تین ، دادرا نگر حویلی و دمن و دیو اور سکم میں میں دودو اور انڈمان نکوبار جزائر میں ایک - ایک شخص کی موت ہوچکی ہے ۔یواین آئی
 
 

۔ 4لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

نئی دہلی//ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کوویڈ 19 کے 408855 نمونوں کی جانچ کی گئی۔بدھ کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، 28 جولائی کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 408855 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی کل تعداد بڑھ کر 17743740 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، انفیکشن کے فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 509447 ہوگئی ہے کیونکہ کورونا مریضوں کی تعداد میں 12459 کا اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کوویڈ ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1316 ہوگئی ہے ۔بدھ کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبز کی فہرست میں چھ نام شامل کیے گئے ہیں۔ 
 

اے ڈی بی کا ہندوستان کو 30 لاکھ ڈالر کا عطیہ

نئی دہلی// ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) ہندوستان کوکورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے تیس لاکھ ڈالر عطیہ دے رہاہے ۔اے ڈی بی کے جنوبی ایشیا کے انسانی وسماجی ڈیولپمنٹ کے ڈائرکٹر سونگ سوپ را نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا گرانٹ ہندوستانی حکومت کواے ڈی بی کے جاری تعاون کے علاوہ ہے ۔ اس سے اس وبا کی نگرانی کرنے اورابتدا میں پتہ لگانے کے ساتھ ہی علاج مہیا کرانے میں مدد ملے گی۔یہ گرانٹ جاپان کے ذریعہ مالی اعانت ہے اور اس کے استعمال سے ہندوستان کو تھرمل اسکینرز اور کوویڈ ۔19 سے لڑنے کے لئے ضروری سامان خریدنے میں مدد ملے گی۔گزشہ 28 اپریل کو اے ڈی بی نے ہندوستان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے 1.5 بلین ڈالر کی رقم کی منظور کی تھی۔یواین آئی

تازہ ترین