ریاسی میں بجلی کٹوتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
ریاسی// ضلع ریاسی کے علاقے چنکاہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے محکمہ بجلی کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس احتجاجی مظاہرہ میں بی ڈی سی چیئرپرسن ، سرپنچوں ، ٹھاکراکوٹ بلاک کے پنچوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے مطالبے پر محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کی۔اس دوران  چنکاہ کے مقام سڑک کو بھی گاڑیوں کیلئے بند کردیاگیاجس کے نتیجے میں طویل عرصہ تک جام لگ گیا۔ مظاہرین نے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے نارلو اور پناسہ سڑک کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔ بعدازآں نائب تحصیلدار ٹھاکراکوٹ نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایاجس کے بعد وہ وہاں سے پرامن طور پرمنتشر ہوگئے۔
 

تازہ ترین