تازہ ترین

بانہال میں دو ہفتوں بعد لاک ڈائون میں دو دن کی چھوٹ | عید کی خریداری کیلئے بھاری تعداد میں لوگ بازار میںآمڈ آئے

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


محمد تسکین
بانہال // پچھلے دو ہفتوں سے جاری لاک ڈائون میں منگل کے روز ڈھیل دی گئی جس دوران لوگوں کی بھاری تعداد نے خریداری کی جبکہ شاہراہ ر واقع ٹھٹھاڑ مارکیٹ میں دس جولائی کو سربمہر کی گئی پوری ماکیٹ کو بھی منگل کے روز کھول دیا گیا۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس کی طرف سے جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی کے پیش نظر لاک ڈائون کی وجہ سے بانہال کی بند مارکیٹ 28 اور 29 جولائی کو  صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی۔تاہم دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دکانوں کے باہر گاہکوں میں سماجی دوریوں کو بنائے رکھنے میں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کہ وہ ماسک کا اہتمام سختی سے یقینی بنائیں اور عائد بندشوں پر عمل پیرارہیں۔ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاوجہ مارکیٹوں میں نہ آئیں اور مجبوری کی صورت میں ہی قصبوں اور مارکیٹ کا رخ کریں۔
 

تازہ ترین