ڈوڈہ میں ترقیاتی سکیموں کے تحت جاری کام کاج کا معائنہ| پنچایتی اِداروں کے نمائندوں کا ترقی میں کلیدی رول:بصیر خان

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
ڈوڈہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے منگل کو ڈوڈہ کا دورہ کر کے وہاں محکمہ دیہی ترقی کے تحت منریگا، پی ایم اے وائی اور دیگر سکیموں پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے مختلف پیچایتی راج اور بلدیاتی اِداراوں کے نمائندوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیا اور اُن کے مسائل سنے۔مشیر موصوف نے دورے کے دوران بلاک کھِلانی کے پنچایت حلقہ ملہوری کا بھی دورہ کر کے وہاں راگی سے بتی تک سڑک پر جاری کام کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے حلقہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے پریوتی حلقے کا دورہ کر کے وہاں آبپاشی تالاب ، گندے پانی کے نکاسی کے لئے زیر تعمیر نالی اور پی ایم اے وائی مکانات پر جاری کام بھی معائینہ کیا۔ مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر موصوف نے ان کے متعلقہ علاقوں میں کام کی رفتار اور معیار کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اُنہوں نے متعلقہ محکمہ کو تمام کام بروقت مکمل کرنے اور کام پر کامگاروں کے حق میں اُجرتوں کی فوری واگذاری کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کامگاروں کو ترقیاتی کاموں کے دوران کووِڈ۔19 احتیاطی ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہنے کا مشورہ دیا۔مشیرموصوف نے متعلقہ اَفسروں کو زیر تعمیر کاموں کی رفتار میں سرعت لاکر انہیں بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔مشیر بصیر احمد خان نے بلاک بھلہ کے پرانو حلقہ کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے نئی زیر تعمیر رورل ہٹ کا  معائینہ کیا جو سی ڈی پنچایت اور ایم جی نریگا کے تحت ہاتھ میں لیا گیا ۔مقامی کسانوں کے ساتھ بھی ملاقات کی جو نئے تعمیر کئے گئے نئی ہٹ میں مقامی پیدوار بھیجتے ہیں۔بعد میں مشیرموصوف نے ٹور اینڈ ٹریول ایسو سی ایشن کے نمائندوں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان اور دیگر وفود کے ساتھ ملاقات کیا اور اُن کی مانگیں اور مسائل سنے۔ انہوں نے انہیں یقین دِلایا کہ ان کی مانگوں اور مسائل کا جائزہ لے کر انہیں ترجیحی طور پر ازالہ کیاجائے گا۔مشیرموصوف نے بلدیاتی اور پنچایتی کے نمائندگان بشمول بی ڈی سی چیئرپرسنز اور میونسپل کمیٹیوں کے صدورسے ملاقات کی جنہوں نے ان کو اپنی شکایات پیش کیں۔
 

تازہ ترین