کورونا کا قہر | ملک میں اموات کی تعداد 33ہزار کے پار

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یواین آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 654افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33425 ہوگئی ہے ۔وزارت نے کل اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نہیں بتائی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 227 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13883 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔تامل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 1193 اضافے سے مجموعی تعداد 54896 ہوگئی اور 77 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی 3571 ۔ اسی مدت کے دوران ، صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 162249 ہوگئی جبکہ 5723 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں3402 کا اضافہ ہونے کے بعد اب یہاں مجموعی 61827 فعال کیسز ہیں اور اموات کی تعداد 75 سے بڑھ کر 1953 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں کل 37685 افرادجان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔آندھرا پردیش میں 51701 ایکٹیو کیسز ہیں اور 1090 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ 49558 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 26204 فعال کیسز ہیں اور 1456 افراد اس وبا سے ہلاک چکے ہیں جبکہ 42833مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ اس ریاست میں کورونا وائرس کے 19502 فعال کیسز ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے یہاں 1411 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 39917 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 13753فعال کیسز ہیں اور 480 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 42909 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔مریضوں کے بڑھتے معاملہ میں اس کے بعد بہار کا نمبر ہے جہاں ایکٹیو کیسز 13461 اور253 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 27530 افراد شفایاب ہوئے ہیں ۔گجرات میں 13146 فعال کیسز ہیں اور 2348 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 41380 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت کافی حد تک قابو میں آگئی ہے اور مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی جار ہی ہے ۔ دارالحکومت میں ایکٹیو کیسز 10994 رہ گئے ہیں۔ وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3853 ہوگئی ہے ۔کورونا کی وبا سے اب تک مدھیہ پردیش میں 820 ، پنجاب میں 318 ، اڈیشہ میں 147 ، جھارکھنڈ میں 89 ، آسام میں 86 ، اتراکھنڈ میں 66 ، کیرالہ میں 63 ، چھتیس گڑھ میں 44،پڈوچری میں 43 ، گوا میں 36، تری پورہ میں 17 ، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش میں 14،14 ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پانچ پانچ  ، اروناچل پردیش میں تین اور دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دو دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

تازہ ترین