افغانستان میں دھماکہ،ایک پولیس اہلکار کی موت،دو زخمی

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
کابل //افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو ایک دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان فردوس فرامرج نے بتایا کہ بادام باغ علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح سوا سات بجے ایک پولیس وین کے بم کی زد میں آنے سے ایک پولیس اہلکار کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔
 

تازہ ترین