جان لیوا کورونا کا اثر جاری | دنیا میں 6لاکھ56ہزار سے زائد ہلاکتیں

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
بیجنگ / جینیوا / جان لیوا اورخوفناک عالمی وبا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں رہا ہے اور 6.56 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ 1.66 کروڑ کی موت ہوچکی ہے ۔کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 56 ہزار 608 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 58 ہزار 320 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 2 لاکھ 32 ہزار 55 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 33 ہزار 410 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکا میں 21 لاکھ 46 ہزار 363 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 100 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 36 ہزار 603 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 87 ہزار 737 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 46 ہزار 397 تک جا پہنچی ہے ۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 44 ہزار 22 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 95 ہزار 489 ہو گئے ۔پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 418 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 89 ہزار 717 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 187 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 47 ہزار 923 ہو گئے ۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 434 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 25 ہزار 862 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 759 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 111 ہو چکی ہے ۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 15 ہزار 912 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 93 ہزار 606 ہو گئے ۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 760 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 934 تک جا پہنچی ہے ۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے ۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 959 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے ۔پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے ۔اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہو چکی ہے۔
 
 

تازہ ترین