تازہ ترین

ایچ ڈی ایف سی بنک کے سہ ماہی منافع میں20 فیصد اضافہ

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//مالیاتی ادارے ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتہ کے روز رواں مالی سال کی جون سہ ماہی کے لئے خالص منافع میں19.6 فیصد اضافے کی رپورٹ 6ہزار658کروڑ62لاکھ روپے درج کئے ہیں۔ بینک کی جون2020-21 کی سہ ماہی بینک کی آمدنی بڑھ کر 34ہزار453کروڑ28لاکھ روپے ہوگئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں32ہزار361 کروڑ84لاکھ کروڑ روپے تھی۔ بنک نے30جون2020 تک مجموعی طور پر غیر پرکارکردگی اثاثوں (این پی اے) کے میں 1.36 فیصد کی کمی کے ساتھ اپنے اثاثہ محاذ پر بہتری لائی جو جون 2019 کے آخر تک1.40 فیصد رہی تھی۔  کارکردگی کے لحاظ سے ، مجموعی’’ این پی اے‘‘ یا ناقص قرضے جو 13ہزار773کروڑ 46لاکھ روپے کے مقابلے میں ان ناقص قرضوں کو11ہزار768کروڑ95لاکھ روپے تک لایا گیا۔بنک نے کہا ہے کہ اسی طرح مجموعی’’ این پی اے‘‘(غیر کارکردگی اثاثوں) میں0.33فیصد کمی درج کرکے ان کو3ہزار297کروڑ96لاکھ روپے کیا گیا۔
 

تازہ ترین