وباء اپنے شباب پر| متاثرین کی مجموعی تعداد14.35لاکھ پہنچ گئی

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 نئی دہلی//ملک میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ اپنے شباب ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 50 ہزار افراد کے وائرس کی زد میں آنے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14.35 لاکھ ہوگئی ہے ۔ تاہم راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران تقریبا 32 ہزار مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9.17 لاکھ ہوگئی۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 49931 کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1435453 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 32771 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران31991 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اوریہ تعداد بڑھ کر 917568 ا ہوچکی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 485114 فعال کیسز ہیں۔ملک میں مہاراشٹرکورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست ہے جہاں کورونا وائرس کے 9131 نئے کیسز سامنے آئے اور 267 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 375799 اور ہلاک شدگان کی تعداد 13656 ہوچکی ہے جبکہ 213238 افراد جان لیوا وبا سے صحت مند ہوئے ہیں۔ریاست تمل ناڈوجو کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اسی چوبیس گھنٹے کے دوران 6986 نئے کیسز اور 85 اموات کی اطلاعات ہیں ۔اب اس ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 213723 اور مرنے والوں کی تعداد 3494 ہوچکی۔ تمل ناڈو میں 156526 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں وائرس کے کیسز میں اضافہ کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں اب تک 130606 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 3827 ہوچکی ہے ، جبکہ اب تک اسپتالوں سے 114875 مریضوں کو فارغ کیا گیا ہے ۔ آندھرا پردیش ،کرناٹک کو پیچھے چھوڑ کر متاثرہ افراد کے معاملہ میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔ یہاں96298 افراد اس جان لیوا وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 1041 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 46301 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں متاثرہ افراد کی تعداد اب بڑھ کر 96141 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1878 ہوچکی ہے جبکہ 35838 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
 

کوروناوائرس

ملک میں 5.15لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

نئی دہلی// ملک بھر میں پہلی بار کورونا وائرس کووڈ 19 کے ریکارڈ 515472 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کے روزجاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 515472 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 16806803ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا ٹسٹنگ لیبز کی تعداد بھی بڑھ کر 1310 ہوگئی ہے ۔ جانچ کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 49931 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1435453 ہوگئی ہے ۔ملک میں کوروناوائرس کے 485114 فعال کیسز ہیں۔یواین آئی
 

 لیبارٹریز کی مجموعی تعداد 1310پہنچ گئی

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کووڈ ۔19 کو ٹسٹ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1310 ہوگئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کی جانچ کرنے والی لیبز کی فہرست میں مزید تین لیبارٹری شامل کی گئیں۔ ان میں سے سرکاری لیبز کی تعداد 906 اور پرائیویٹ لیبز کی تعداد 404 ہے ۔اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ لیب 668 (حکومت: 407 ، پرائیویٹ : 261) ہے جبکہ ٹروائٹ پر مبنی ٹسٹ لیبز کی تعداد 536 (حکومت: 467 ، پرائیویٹ : 69) اورسی بی این اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیب 106 (حکومت: 32 ، پرائیویٹ : 74) ہیں۔یواین آئی
 

صحتیاب افراد کی شرح 64 فیصد

نئی دہلی// ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31991 متاثرہ افراد نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات پائی ہے ، جس سے ملک میں کورونا وائرس سے ریکوری کی شرح بڑھ کر 64 فیصد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑے پیمانے پر پھیلنے سے پہلے متاثرین کی نشاندہی کرنے کے لیے جانچ کی رفتار تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھ کر اور اسپتال میں داخل کورونا متاثرین کی موثر میڈیکل مینجمنٹ کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 9،17،567 ہوگئی ہے ۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے جب کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 30000 کے پارہے ۔یو این آئی
 

تازہ ترین