فلاحی ادارے ضرورت مندوں کی مدد کریں: قیوم وانی

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//سول سوسائٹی فورم چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کورونا کی وجہ سے گھمبیر صورتحال کے تناظرمیں فلاحی اداروں سے ضرروت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ قیوم وانی نے حکومتی اداروں سمیت تمام فلاحی اداروں کو آگے آنے کی اپیل کی ہے کہ وہ اس گھمبیر صورتحال میں اپنے فلاحی کاموں میں تجدید کریں۔ انہوں نے خاص کر اتھ روٹ،یتیم فاونڈیشن، یتیم ٹرسٹ، سخاوت سینٹر ، ہیلپ پور فاونڈیشن سے اپیل کی کہ وہ بدلتے حالات کے پیش نظر اپنے لائحہ عمل میں تبدیلیاں کرکے، کووڈ بیماروں کے اہل خانہ، عام بیماروں، بیواوں اور ناداروں کے سامنے آکر انکے آنسوں پونچھیں۔انہوںنے کہاکہ ان سے دریافت کریں کہ انکی ضرورتیں کیا ہیںجنہیں پورا کیا جائے ۔قیوم وانی نے ملازمین تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی تعاون جاری رکھ کر سماج کی نیا کو ڈوبنے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی فورم یقین رکھتی ہے کہ جس طرح جموں کشمیر کے لوگ سابقہ زمانوں ایک دوسرے کی مدد کرکے اور صبر و استقامت سے آفات سے بچ نکلے ہیں ،اسی طرح آج بھی کامیاب ہوجائیں گے۔