پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

تاریخ    27 جولائی 2020 (01 : 03 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح ہندوستان ور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح قریب ساڑھے دس بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور اور موثر جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 

تازہ ترین