تازہ ترین

جموں میں 75 سالہ خاتون فوت | ڈپٹی کمشنر دفتر کے 3افراد مثبت

تاریخ    27 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//جموں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 75 سالہ خاتون سی ڈی ہسپتال میں وفات پاگئی۔ہسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا’’کل رات 12:30 بجے اس کی حالت خراب ہوگئی اور اسے جی ایم سی جموں کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑ گئیں‘‘۔ انہوں نے بتایاکہ یہ خاتون بھی کرن باغ (ستواری) کیان 20 دیگر افراد کے ساتھ کورونا کاشکار ہوئی تھی جو پونچھ کاسفری پس منظر رکھنے والی متاثرہ خاتون کے رابطے میں آئے اور جس نیوبا کے باعث وفات پائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ خاتون ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس اوردیگر امراض میں مبتلاتھی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں میں ایک جگہ سے یہ تیسری موت ہے۔اس سے قبل کرن باغ گاڑی گڑھ علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور ایک دکاندار وفات پاچکے ہیں جن دونوں کاسفری پس منظر پونچھ کاتھا۔دریں اثنا ، ڈپٹی کمشنرجموں کے دفترکے احاطے کے پٹیشن رائٹر ، سیکورٹی گارڈاور صفائی ورکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر جموں دفترکے مطابق وزارت روڈ کوریڈ زون میںلاکر ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس کی صفائی ستھرائی کروائی جارہی ہے۔
 

تازہ ترین