رام بن میں بجلی گرنے سے 3 شہری جھلس گئے

تاریخ    26 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   
(File Photo)

ایم ایم پرویز
رام بن//ہفتہ کی صبح آسمانی برق گرنے سے ایک خاندان کے 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔سبھی زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیاگیاہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔زخمیوں کی شناخت اعجاز احمد ولد محمد حنیف ،اس کی اہلیہ سائرہ بانواور رقیہ بیگم زوجہ نصیر احمد ساکنان چکا راج گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن نے بتایاکہ ان کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعجاز احمد کے رہائشی مکان پرآسمانی برق گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اورخود اعجاز زخمی ہوگئے۔اس دوران رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔راج گڑھ پولیس کے ذریعہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا گیا۔قبل ازیں انہیں پی ایچ سی راج گڑھ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

تازہ ترین