انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرمقدمہ درج

تاریخ    26 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //انتظامیہ نے انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر کے خلاف نماز جمعہ کے موقعہ پر مبینہ طور پراشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ضلع مجسٹریٹ کی حکمنامہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے کووڈ 19 کے اس بحران کے دوران نماز جمعہ کے موقع پر تقریر کی جبکہ اس مہلک وباء کے دوران کسی بھی قسم کی بھیڑ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کے ایک آفیسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ صدر انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے جمعہ کے روز اشتعال انگیز تقریر کی جس کے پیش نظر تھانہ پولیس بھدرواہ میں 124A 153A،505Bو188IPCکاکیس درج کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر نفرت سے بھری تھی جس سے سماج میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
 

تازہ ترین