میں نے غلطی کی ہے اور اس سے سب سبق لیں :شکیب الحسن

تاریخ    25 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
ڈھاکہ/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی ضابطے کی خلاف ورزی پر پابندی کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلطی کی اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی میری اس غلطی سے سبق حاصل کریں ۔گذشتہ سال اکتوبر میں شکیب الحسن نے ان پر عائد کردہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تین ضابطوں کو توڑنے کے الزام کو قبول کیا تھا س کے بعد ان پر کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ان پر عائد پابندی رواں سال 29 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔شکیب نے کہا کہ آپ کو ایماندار ہونا پڑے گا۔ آپ لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے ۔ جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ لوگ غلطیاں کرتے ہیں۔ آپ سو فیصد درست نہیں ہوسکتے ۔ یہ ضروری ہے کہ آپ ان غلطیوں سے کس طرح سبق حاصل کر رہے ہیں۔ لوگوں سے کہو کہ ایسی غلطیاں نہ کریں۔ آپ انہیں راستہ دکھائیں تاکہ وہ غلط راستے پر نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کسی اور کے ساتھ ہوتا تو میں اس سے سبق سیکھتا لیکن یہ میرے ساتھ ہوا ہے اور دوسرے لوگوں کو بھی میری طرف دیکھ کر اس سے سبق لینا چاہئے ۔ میں پہلے دن سے ہی ایماندار بننا چاہتا تھا۔شکیب نے کہا کہ جب وہ مجھ سے سوالات کرتے تو میں کسی سے کچھ چھپانا نہیں چاہتا تھا۔ میں نے غلطی کی تھی اور مجھ جیسے کھلاڑی کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ میں نے اس کے لئے معافی مانگی ہے اور اب میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک اپنی غلطی سے سبق سیکھے اور کبھی ایسی غلطی نہ کرے ۔ یو این آئی
 

تازہ ترین