تازہ ترین

الطاف بخاری کا ریاستی درجے اور4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ

تاریخ    24 جولائی 2020 (05 : 05 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پانچ اگست 2019کو خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔
انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے اس یونین ٹریٹری میں تیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا” سزا کی بھی ایک انتہا ہوتی ہے“۔
الطاف بخاری جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے جموں کشمیر کیلئے ریاستی درجے اور تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا مطالبہ کرنے کے علاوہ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کا انتظام و انصرام چلانے والے افسروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ” وہ لوگوں کے مسائل و مشکلات کے تئیں بے حس ہیں“۔