تازہ ترین

تجارتی مراکز کی بجلی فیس معاف کی جائے: اشرف میر

تاریخ    23 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی لیڈر اور سابق وزیر محمد اشرف میر نے جموں وکشمیر میں موجود شمسی توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار نہ لانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لال چوک میں پارٹی دفتر پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا جغرافیائی خدوحال شمسی توانائی کے لئے موزوں ہے اسی وجہ سے جموں وکشمیر شمسی توانائی میں ملکی سطح پر دوسرے نمبر پر آتی ہے۔لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت اب تک اس اہم شعبے پر توجہ دینے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگست2019سے اقتصادی شعبوں میں کوئی بھی کاروباری سرگرمی نہ ہوئی ہے، کویڈ لاک ڈاؤن نے بڑے، چھوٹے اور متوسط درجہ کے دکانداروں، تاجروں وکاروباری افراد مزید نقصان پہنچایا ہے۔لہٰذا حکومت کو اِن کی مشکلات سمجھنی چاہئے اور جموں وکشمیر بھر میں قائم سبھی تجارتی مراکز میں بجلی وپانی کا فیس معاف کرناچاہئے۔ اس موقع پر اسمبلی حلقہ ہندواڑہ لنگیٹ سے تعلق رکھنے والے کامرس اسکالر محسن حسین ملک اوربہ مالو حلقہ سے 20معزز شہریوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔