گاندربل میں ریچھ کے حملہ میں 8 سالہ کمسن زخمی

تاریخ    23 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//یارمقام گاندربل میں ریچھ کے حملہ میں 8 سالہ کمسن بچہ شدید زخمی ہوا۔گاندربل سے دس کلومیٹر دور واقع یارمقام میں بعداز دوپہر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب اچانک ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے اعوان محلہ میں گلزار احمد کھٹانہ کے 8 سالہ بیٹے اظہر کھٹانہ جو گھر سے تھوڑی دوری پر موجود تھا ،پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ بچہ کی چیخ وپکار سن کرلوگ جمع ہوئے اور بچہ کو ریچھ سے چھڑالیا۔زخمی بچے کو نزدیکی طبی مرکز منیگام علاجہ و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا جہاں سے اسے میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا۔ادھر یارمقام کی آبادی نے وائلڈ لائف محکمہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا کہ ہر سال ریچھ کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوکر زندگی بھرکیلئے معذور ہوجاتے ہیں لیکن محکمہ کوئی اقدام کرنے میں ناکام ہے ۔