راجوری میں جنگجوﺅں کی کمین گاہ سے پیکا بندوق سمیت اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

تاریخ    22 جولائی 2020 (05 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس اور فوج نے بدھ کو ایک مشترکہ کارروائی کے دوران راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں ہتھیار وںاور گولہ بارود کی ایک بڑی کھیپ بر آمد کی۔
ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق اُنہیں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد تھنہ منڈی میں فوج کے ساتھ مل کر مخصوص علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشی لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جنگجوﺅں کی کمین گاہ کو تباہ کرکے ایک پیکا بندوق،ایک چینی ساخت کی پستول،پستول کی 4 گولیاں،اے کے47کی ایک میگزین،2پستول میگزین،8بیلٹ،1انٹینا ،2یو بی جی ایل گرینیڈ،1دوربین اور ریکارڈر بر آمد کیا گیا۔
 

تازہ ترین