مشیر بصیر خان نے عید الاضحی کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا | کووِڈ۔19 کی روکتھام اور معاشی سرگرمیوں کے مابین توازن پر زور

تاریخ    22 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے اَفسران اور مختلف اَنجمنوں کے نمائندگان کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر ، دیگر اَفسران اور کشمیر چیمبر آف کامرس ، بیکرس ایسو سی ایشن کشمیر، کوٹھدار ایسو سی ایشن کشمیر کے نمائندے میٹنگ میںموجودتھے۔ میٹنگ کے اِنعقاد کا مقصد عید کی تیاریوں کے دوران صحت ،رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر کووِڈ۔19وَبا کو مزید پھیلنے پر قابو پایا جاسکے۔مشیربصیر احمد خان جو کہ کشمیر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے جاری کوششوں کے انچارج ہیں، نے کہا کہ ہمیں محتاط رہ کر عید کے تیاریاں کرنی چاہیئے۔مشیر موصوف نے اَفسران اور نمائندگان کی تجاویز بغور سنے اور کہا کہ کووِڈ کی روکتھام اور معاشی سرگرمیوں کے مابین توازن قائم کرنا نہایت ہی اہم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اِس وَبا سے متعلق پابندیوں اور معاشی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے مابین ایک توازن قائم کرنا ہوگا اور ایک محتاط رویہّ اپنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اِس ضمن میں تمام صورتحال مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا۔مختلف انجمنوں کے نمائندوں نے کووِڈ۔19ایس او پیز پر سختی سے کار بند رہنے کی ضرورت رہنا لازمی ہے تاکہ اِس وَبا پر مقصد طور قابو پا یا جاسکے۔ مختلف انجمنوں کے نمائندوں نے کہا کہ وہ اِنتظامیہ کے فیصلے کی تائید کریں گے اور حکومت کی جانب سے جاری پروٹوکولز سے سختی پیر ارہیں گے۔
 

تازہ ترین