نطنوسہ میں بینک لوٹنے کی کوشش،2نقلی بندوق بردار گرفتار

تاریخ    22 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//نطنوسہ ہندوارہ میں گرامین بینک میں دو نقلی بندوق بردارو ں نے بینک لو ٹنے کی کوشش کی تاہم عملہ نے اس کوشش کوناکام بنا دیا۔ پولیس نے دونوں نقلی بندوق برداروں کو گرفتار کر کے کیس درج کیا ۔گرامین بینک میں منگل کو معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا کہ اس دوران دونوجوان ہاتھو ں میں نقلی بندوق اٹھا کر بینک میں دا خل ہو گئے اور وہا ں سے نقدی رقومات اڑانے کی کوشش کی ۔بینک عملہ نے دونو ں کے ہاتھو ں میں بچو ں کے کھیلنے کے بندوق دیکھے اور انہیں وہی دبوچ لیا جس کے بعد بینک عملہ نے پولیس چوکی درگمولہ کو اطلاع دی ۔پولیس اہلکارو ں نے دونو ں نقلی بندوق بردارو ں جن کی شنا خت عاشق احمد وانی اور جاوید احمد وانی کے بطور ہوئی ،کو حراست میں لیکر ان کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ چوکی آفیسر درگمولہ نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونو ں نے دن دہا ڑے لاک ڈاون کی آڑ میں بینک لو ٹنے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی اوردونو ں ملزمو ں کے خلاف تحقیقات جاری ہے ۔
 

تازہ ترین