ضلع ریاسی کے مہورمیں کار کو حادثہ، تین افراد جاں بحق

تاریخ    21 جولائی 2020 (20 : 05 PM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بدر سے مہور جانے والی ایک کار سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی شہری کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
مہلوکین کی شناخت محمد ایوب ولد نذیر احمد ، بشیر احمد ولد قمر الدین اور محمد اقبال ولد نذیر احمد ساکنان بدر مہور کے طور ہوئی ہے۔