راجوری میں زیر زمین بارودی دھماکہ،2فوجی اہلکار زخمی

تاریخ    21 جولائی 2020 (53 : 12 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//راجوری ضلع کے نوشیرا علاقے میں منگل کو ایک زیر زمین بارودی دھماکے کی زد میں آکر دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں میں سپاہی منجر رحمان اور سپاہی اُپدھے راجندرا شامل ہیں۔
یہ حادثہ نوشیرا میں واقع کلال پوسٹ کے پاس پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
 

تازہ ترین