دنیا میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 2 لاکھ 60 ہزارسے زائد کیسوں کا اضافہ

تاریخ    20 جولائی 2020 (30 : 10 AM)   


یو این آئی
جنیوا/بیجنگ/نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس کووڈ۔19سے متاثر ہونیوالے افراد کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
 عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ایک دن میں دنیا میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں،جن میں سب سے زیادہ متاثرین امریکہ، ہندوستان ، برازیل، اور جنوبی افریقہ سے سامنے آئے ہیں۔
اس سے پہلے کا یومیہ ریکارڈ جمعہ کو قائم ہوا تھا جب2 لاکھ 37 ہزار 743 متاثرین سامنے آئے تھے۔اسی طرح دنیا بھر میں ایک ہی روزمیں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 360 رہی جو کہ 10 مئی سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکہ میں حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعدادڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔