سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی خود کشی

تاریخ    20 جولائی 2020 (07 : 10 AM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر میں پیر کی صبح ایک سی آر پی ایف اہلکار نے مبینہ طور سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
یہ واقعہ سرینگر کے پانتہ چھوک علاقے میں پیش آیا جہاں29ویں بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری۔
بسواجیت دتا نامی اس اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اہلکار کی خود کشی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہےں تاہم اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین