انضمام الحق 1997ء میں سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی خاطر لڑے تھے: وقار یونس

اُس وقت کھلاڑیوں کے درمیان اچھی دوستی ہوا کرتی تھی، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے

تاریخ    20 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
لاہور/وقار یونس نے انکشاف کیا کہ انضمام الحق اصل میں اپنے لئے نہیں بلکہ ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین کے لئے لڑنے گئے تھے۔یاد رہے کہ سابقپاکستانی کپتان انضمام 1997ء  میں ایک میچ کے دوران بلا لے کر فین کو مارنے کے لئے سٹینڈ جا پہنچے تھے۔ اب اس معاملے پر وقار یونس نے انکشاف کیا ہے کہ دراصل انضمام الحق اپنے لئے نہیں بلکہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی خاطر فین سے لڑے تھے۔’دی گریٹسٹ رائیولری’ پاڈ کاسٹ’ میں انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ اس میچ میں کسی نے انضمام کو چھیڑا بھی تھا لیکن وہ اس پر غصہ نہیں ہوئے تھا۔وقار یونس نے دعویٰ کیا کہ دراصل بھیڑ میں کوئی محمد اظہرالدین کی بیوی سنگیتا بجلانی کے بارے میں غلط چیزیں بول رہا تھا۔ انضمام کو یہ پسند نہیں آیا کیونکہ اس وقت کھلاڑیوں کے درمیان اچھی دوستی ہوا کرتی تھی، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔یاد رہے کہ انضمام الحق کو ایسا کرنے کے لئے سزا بھگتنی پڑی تھی۔ انہیں دو میچوں کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔ انضمام الحق کو معافی مانگنی پڑی تھی۔