پکھر پورہ کے باغ مالکان ہنوز امدادسے محروم

تاریخ    19 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پکھر پورہ چرارشریف میں میوہ باغ مالکان نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہوئی برف باری کی وجہ سے علاقے میں قائم سیب کے باغات کو شدید نقصان ہوااور اس سلسلے میں محکمہ مال اور باغبانی محکمہ کی کئی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر نقصانات کا جائزہ لیا لیکن ابھی تک سرکارکی جانب سے امدادواگزار نہیں کی گئی۔متاثرہ باغ مالکان نے ضلع انتظامیہ بڈگام سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کے حق میں امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔کے این ایس
 

تازہ ترین