ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کیلئے فیس بک 50 ملکوں میں انسٹا گرام لانچ کرے گا

تاریخ    18 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
ماسکو //چینی سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کیلئے فیس بک انسٹاگرام ریل ایپ کو امریکہ سمیت 50 سے زیادہ ملکوں میں لانچ کرے گا۔قومی نشریاتی کمپنی (این بی سی )کے ذرائع نے جمعرات کو بتایاکہ یہ ایپ اگست میں امریکہ میں بھی لانچ ہوسکتی ہے ۔انسٹاگرام ریل ٹک ٹاک کی طرح فیس بک کی ایپ ہے جس میں 15سیکنڈ کے ویڈیو اپ لوڈ کیے جاسکتے ہیں ۔اس کے کئی فیچر ٹک ٹاک سے ملتے جلتے ہیں ۔حال ہی میں حکومت ہند نے سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ٹک ٹاک سمیت 59چینی ایپ پر پابندی لگادی تھی ۔ اس کے کچھ دن بعد فیس بک نے ہندستان میں انسٹاگرام ریل ایپ لانچ کردیا۔حالانکہ امریکہ میں بھی ٹک ٹاک کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگے ہیں اور ٹرمپ حکومت اس پر پابندی لگانے کے بارے میں غور خوض کررہی ہے ۔اس سے قبل یہ ایپ برازیل ، فرانس ، جرمنی میں لانچ ہوچکی ہے ۔(یواین آئی)
 

تازہ ترین