درجہ چہارم اَسامیوں کےلئے 47,950 اُمید واروں کی درخواستیں

تاریخ    16 جولائی 2020 (31 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اسامیوں کو اشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 1آف 2020 ،بتاریخ26.06.2020مشتہر کیا ہے۔
بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10 جولائی 2020 ءکو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی۔
جمعرات کی صبح تک 1,13,200اُمید واروں نے بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی جبکہ 47,950 اُمید واروں نے درجہ چہارم اسامیوں کے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیاجبکہ روزانہ بورڈ کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر 80,000 منفرد اَفرادتک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
بورڈ نے سری نگر اور جموں میں دو ہیلپ لائن اُمید واروں کی سہولیت کے لئے شروع کی ہے اور اگر کسی فرد کو درخواست پیش کرنے میں تکنیکی یاکسی وجہ سے مشکل پیش آرہی ہو توو ہ اِس ضمن میں مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ssbjkgrievance@gmail.comپرمیل بھیج سکتا ہے۔
 

تازہ ترین